حقیقت میں فوج نظام نہیں بلکہ ملک کے نظام کا حصہ ہے

قائداعظم کے الفاظ کہ فوج کا کام سیاست میں مداخلت کرنا نہیں، اگر پاکستان کو ڈگر پر ڈالنا ہے تو ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے۔سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 اکتوبر 2024 21:32

حقیقت میں فوج نظام نہیں بلکہ ملک کے نظام کا حصہ ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر 2023ء ) سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حقیقت میں فوج نظام نہیں بلکہ نظام کا حصہ ہے؟قائداعظم کے الفاظ کہ فوج کا کام سیاست میں مداخلت کرنا نہیں، اگر پاکستان کو ڈگر پر ڈالنا ہے تو ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج کا پاکستان قائداعظم کے خیالات کے مطابق چل رہا ہے یا اس سے متصادم ہے، قائد اعظم کی پاکستان کیلئے جو سوچ تھی اور تصور تھا آج بالکل الٹ چل رہا ہے، بڑی بحث یہ ہے کہ کیا فوج نظام ہے یا نظام کا حصہ ہے؟لیکن ایسا حقیقت میں نہیں ہے، قائداعظم نے کوئٹہ میں خطاب میں کہا کہ فوج کا کام سیاست میں مداخلت کرنا نہیں ہے، آپ کا کام پالیسی بنانا بھی نہیں ہے ، پالیسی بنانا عوام کے منتخب نمائندوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

ایک ستم ظریفی قائداعظم کی 11اگست کی تقریر بھی غائب کردی گئی، جس میں اقلیتوں کو یقین دلایا کہ ملکی سیاست کا آپ کے مذہب اور عبادتگاہوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔جناح صاحب کے مطابق پارلیمانی جمہوری پاکستان تھا، شروع کے 30 سال ہم نے ملک میں الیکشن نہیں ہونے دیئے۔ آج اگر پاکستان کو ڈگر پر ڈالنا ہے تو نقطہ آغا ز یہی ہوگا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے۔

دوسری جانب سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام چلے گا یا نہیں چلے گا یہ سب بات کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے بہتری کی بات کی؟اس نظام کی اگر بات کروں تو میری ایک کروڑ سے 10کروڑ تک بولی لگا دیں، سیاست اور سیاستدان اس ڈگر پر آچکے ہیں جب آپ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے تیار ہوں، پھر ملک ، سلامتی اور جمہوریت کی بکواس کرہی نہیں سکتے۔

نظام کا ایک حصہ ہم فوج پر ڈال دیتے ہیں، کیا کبھی کسی اینکر نے یہ کہا کہ فوج نے ہمیں آئی پی پیز کو نیچے کرکے سستی بجلی کرا دی، جو کسی اور نے نہیں کی، اب اس کو ایس آئی ایف سی کا بینر دے کر سب کو بٹھا لیں۔فوج نے ڈالر کو ریورس کرایا اور باندھ کے رکھا۔آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ فوج نے ملک کو بچاکے رکھا اور بحرانوں سے نکال بھی رہی ہے۔آج ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے ، ملک ٹریک پر آگیا ہے تو اس کا کریڈٹ فوج کا ہے۔