پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت

کسی بھی شرپسند کو امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ذرائع

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:04

پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت رات سے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور فوجی دستے علاقے بھر میں مستعدی سے گشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

4 اکتوبر کو وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت جاری ہے۔26 نمبر چونگی کے علاقے میں بھی فوج کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے موجود اور الرٹ ہے۔ فوج کو واضح اور غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ بھی دے دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کسی بھی شرپسند کو امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔