
پی ٹی آئی کپتان نہیں تو پاکستان نہیں کے ایجنڈے پر قائم ہے ، شرجیل میمن
ایک صوبے کا وزیراعلیٰ مسلح جتھہ لے کر وفاق پر حملے کی کوشش کررہا ہے، ان کے پاس ہتھیار، غیر ملکی افغانی بھی ہیں، صوبائی وزیر
ہفتہ 5 اکتوبر 2024 23:11

(جاری ہے)
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس ہونے جارہا ہے، ملائیشین وزیراعظم اور وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، یو اے ای کے سفیر اور قونصل جنرل نے سندھ آرکائیو ڈیپارٹمنٹ، موہٹا پیلس اور آرٹس کونسل کا دورہ کیا، فلسطینیوں سیاظہار یکجہتی کیلئیایس سی او کانفرنس بلائی جارہی ہے، ہمیں اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے کچھ مسلح لوگ پہنچا دیئے گئے تھے جو اب باہر نکل رہے ہیں، اسلام آباد میں آنے والے لوگ خیبرپختونخوا کے وسائل سمیت آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان کے مشیر نے کہا کہ جے شنکر ان کے احتجاج میں آکر خطاب کرے، کل کو یہ کہیں گے کہ نیتن یاہو بھی پاکستان آکر خطاب کرے، زیک گولڈ سمتھ کی مہم بانی پی ٹی آئی نے چلائی تھی، زیک گولڈ سمتھ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دنیا میں امید کی واحد کرن اسرائیل ہے اور اسرائیل اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہاکہ زیک گولڈ سمتھ کی مہم چلانا، اس کے بیان کی مذمت نہ کرنا اور جے شنکر کو دعوت دینا سب ایک کڑی ہے، پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبرز ان کے حق میں بول رہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں بانی پی ٹی آئی نفرت کی آگ بھر رہا ہے، پاکستان ایٹمی ملک، کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کے دشمن براہ راست حملہ نہیں کرسکتے،یہ میں نہیں کہہ رہا، ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم سعید نے کہا تھا، لیکن یہ جان لیں پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ان کے مظاہروں میں افغانستان سے لائے گئے لوگ زیادہ ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اگر یہ تحریک چلانی ہے تو اپنے بچوں کو پاکستان بلوا کر اس تحریک میں شامل کریں۔
مزید قومی خبریں
-
شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، وزیراعلی بلوچستان
-
لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی کاوش سے پھولنگر میں خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل
-
خاورمانیکا پرمبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
-
حکومت کا غیر قانونی اسلحہ جمع نہ کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پی آئی اے میں مفت فضائی سفر کی سہولت ختم کرنے کی سفارش
-
حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 822ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.