کورنگی نمبر چھ کے علاقے میں غزالی زماں کانفرنس کا انعقاد

روح پر ور محفل سے پیر سید حامد سعید کاظمی ودیگر علما نے خطاب کیا

اتوار 6 اکتوبر 2024 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2024ء) کورنگی نمبر 6 جامع مسجد نور الحرام کے گرانڈ میں،،غزالی زماں کانفرنس،، کا انعقاد کیا گیا عظیم الشان روح پر ور محفل سے خصوصی خطاب پیر سید حامد سعید کاظمی نے کیا جبکہ مفتی اعظم مفتی عارف سعید کاظمی علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب جاوید سعید کاظمی احمد سعید کاظمی نائب امیر کراچی جماعت اہلسنت پاکستان عبدالقادر شیرازی شوکت سیالوی قاری عبدالقیوم محمودمحمد اکرم سعیدی محمد مظہر سعیدی حامد مختار کاظمی نے خطاب کیا اور جگر گوشہ غزالی زماں مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی اور جگر گوشہ غزالی زماں شیخ الحدیث پیر سید ارشد سعید شاہ کاظمی نے آستانہ عالیہ سے آن لائن خطاب کیا اس موقع پر پیر حامد سعید کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما اہلسنت کی جانب سی اتنا بڑا عظیم الشان پروگرام غزالی زماں کانفرنس تربیب دینا غزالی زماں قبلہ احمد سعید کاظمی سے والہانہ محبت وعقیدت کا غماز ہے غزالی زماں کی دینی علمی خدمات کے سب معترف ہیں ہم غزالی زماں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں یہ غزالی زماں کا فیضان ہے جو جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا یہ ایک ایسی خوشبو ہے جسکی مہک کے گرد لوگ پرو انہ وار مستفید ہو رہے ہیں اور یہ قافلہ اب پوری دنیا تک پھیل جائے گا۔