
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کر لی
سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سربراہی کریں گے‘سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں. آئی جی اسلام آباد
میاں محمد ندیم
جمعرات 10 اکتوبر 2024
14:43

(جاری ہے)
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آخری لوکیشن کس جگہ کی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ انتظار پنجوتھا کی آخری لوکیشن ایف 6 ہے جس کے بعد معلوم نہیں کہاں گئے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سربراہی کریں گے، ڈیجیٹل سرویلینس، سیف سٹی کیمروں سے ہم نے کوشش کی ہے، ایف 6 اور ایوب چوک کے کیمروں میں انتظار پنجوتھا کی گاڑی نظر آتی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے مرزا آصف ایڈووکیٹ کے ساتھ وہ فیض آباد تک گئے. آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایک موبائل نمبر سامنے آیا ہے جو واٹس ایپ پر ہے، واٹس ایپ لوکیشن ہم آئی بی سے لیتے ہیں لیکن ابھی کچھ معلوم نہیں، آخری دفعہ گاڑی ایوب چوک دیکھی گئی جبکہ وکیل مرزا آصف کے بیان کے مطابق وہ آخری دفعہ فیض آباد تھے، ہم نے دیگر آئی جیز کے ساتھ گاڑی اور موبائل نمبر بھی شیئر کیا ہے. چیف جسٹس کہا کہ آئی جی صاحب یہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس پر آگاہ کریں، وزارت دفاع سے رپورٹ منگواتا ہوں، اس کا مجاز افسر بھی بلاتا ہوں، رپورٹ منگوا کر کل کے لئے کیس رکھ رہا ہوں وکیل نے کہا کہ ہمیں تو امید تھی کہ آئی جی صاحب انتظار پنجوتھا کو لے کر آئیں گے، اس پر چیف جسٹس بولے کہ اگر آئی جی صاحب کے پاس کوئی ایسی چھڑی ہوتی تو وہ لے آتے بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت جمعہ تک تک ملتوی کردی.

مزید اہم خبریں
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.