
سلامتی کونسل بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کی تحقیقات کرے. پاکستان کا مطالبہ
پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادکے تحت اپنے فر ائض کامیابی سے مکمل کیے مضبوط کمانڈ اورکنٹرول سسٹم قائم کیا ہے. اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل سے خطاب
میاں محمد ندیم
جمعرات 10 اکتوبر 2024
14:50

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسی ملک میں 2021 میں کالیفورنیم کی چوری کے تین دیگر واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے منیر اکرم نے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے ان کے دوبارہ وقوع کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر زور دیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد 1540 کے تحت اپنے فرائض کی کامیابی سے تکمیل پر روشنی ڈالی ہے، جس میں مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم کا قیام‘حساس سامان اور ٹیکنالوجیز کی منتقلی کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون سازی اور انتظامی میکانزم اور عالمی معیار کے مطابق برآمدات پر کنٹرول کا جامع نظام شامل ہے. منیر اکرم نے بتایا کہ پاکستان نے قرارداد 1540 کے نفاذ کے حوالے سے 6 مکمل رپورٹس جمع کروائیں، قومی رابطہ نقطہ مقرر کیا، رضاکارانہ قومی ایکشن پلان اپنایا، دیگر ممالک کو تکنیکی مدد فراہم کی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا، جس میں 1540 کے نفاذ پر ایک علاقائی سیمینار بھی شامل تھا. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوہری استعمال والی ٹیکنالوجیز کے پرامن استعمال کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور برآمدات کنٹرول کے نظام کو جبر یا امتیاز کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے انہوں نے کہا پاکستان نے تجویز دی کہ سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی ایک جامع اوپن اینڈڈ ورکنگ گروپ قائم کرے تاکہ ٹیکنالوجیز تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور انکار کے ایسے معاملات کو حل کیا جا سکے جو ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.