
عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس، لاہور ہائیکورٹ کی وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت
عدالت نے کہا کہ ہم کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردیتے ہیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا یہ بہتر ہو گا اس وقت تک میں بطور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی نہیں رہوں گا
فیصل علوی
جمعہ 11 اکتوبر 2024
13:28

(جاری ہے)
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کے بیچے گئے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس پر انہیں جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے حوالے سے محسن رانجھا کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہمیں جواب دائر کرنے کیلئے تین ہفتے کا وقت دیا جائے۔ ہم نے اکاونٹ کی تفصیلات لینی ہیں۔ کیس سے متعلق دستاویزات لینی ہیں۔ وکلا کے دفاتر بھی بند ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرسوں توشہ خانہ سے متعلق ایک اور کیس کی سماعت ہے، اس توشہ خانہ کیس کو بھی اس درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا جائے، اس کیس کا فیصلہ کرنے میں تین ماہ کا وقت ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جو اثاثے ڈیکلیئر کیے گئے ان کا ریکارڈ ہی پیش کرنا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل خالد اسحاق نے بھی تین ہفتے کی مہلت پر اعتراض کیا اور کہا کہ تین ہفتے کی مہلت بہت زیادہ ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان نے وکیل کی جانب سے 3 ہفتے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
تین برسوں میں 29لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہونا معاشی ترقی کی دعویدارحکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید شیخ
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
-
پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کی بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے
-
اب سستی گیس کسی کو نہیں ملے گی
-
سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک اور ظالمانہ قراردے دیا
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 565 ملزمان گرفتار کرلئے گئے
-
اسرائیل کوامریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، مسلم حکمران بےحسی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.