
تحریک انصاف کا احتجاج موخر کرنے پر غور
ایس سی او کانفرنس کے باعث احتجاج موخر کرنے کیلئے پارٹی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سینیٹر علی ظفر
محمد علی
پیر 14 اکتوبر 2024
22:52

(جاری ہے)
یاد رہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے اے آئی وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ انسانی بنیادوں پر ملاقات کرادی جائے گی، ہم نے درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر سے ملاقات کرادی جائے، عمران خان کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک ہوا ہے، جیل میں جو باقی لوگ قید ہیں وہ عمران خان نہیں ہیں، ان کے ساتھ عوام کی وابستگی نہیں ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عمران خان کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔
اسلام آباد میں کل احتجاج کرنا یا نہیں فیصلہ سیاسی اور کورکمیٹی کرے گی، اس حوالے سے آج ہماری کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسی طرح مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہماری درخواست کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ پارٹی لیڈرشپ اور ورکرز کو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات ہیں، خط کے ذریعے کسی بھی پارٹی ممبر سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ ملاقات کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ہماری گزارش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب ایس سی او اجلاس کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو مراسلہ لکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔ایس سی او کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔ضلعی انتظامیہ فول پروف سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کرے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.