پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کی عارضی طورپر بجلی بحال

جنریٹر کے ذریعے ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیڈکواٹرز میں لائٹس اور پنکھے چلانے کا بندوبست کرلیاگیا

منگل 15 اکتوبر 2024 22:01

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کی عارضی طورپر بجلی بحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دفاتر کی عارضی طورپر بجلی بحال ہوگئی۔ فیڈریشن حکام نے جنریٹر کے ذریعے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیڈکواٹرز میں لائٹس اور پنکھے چلانے کا بندوبست کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام کا موقف ہے کہ حیدر حسین جب بطور سیکرٹری آفس آکر معاملات دیکھ رہے تھے تو انہوں نے بجلی کے بلز کی ادائیگی بروقت یقینی نہیں بنائی، جس سے اب بھاری واجبات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکام کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب نے 69 لاکھ روپے کے بلز ادا نہ کرنے پر جمعے سے ہاکی فیڈریشن کی بحلی بند کر رکھی ہے۔