آپریشنل وجوہات کے باعث 6غیر ملکی پروازیں منسوخ، 15تاخیر کا شکار

جمعرات 17 اکتوبر 2024 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2024ء) آپریشنل وجوہات کے سبب 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 15 تاخیر کا شکار رہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کوالالمپور سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں او ڈی 135اور 136کو منسوخ کر دیا گیا، دبئی سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 کو منسوخ کر دیا گیا ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 724منسوخ کر دی گئی جبکہ بحرین سے پشاور کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں جی ایف 786اور 787 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی دی گئی ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی، جدہ، ستنبول اور دمام سے اسلام آباد کی پروازیں ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی اور جدہ کی پروازیں ایک سے 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 613تین گھنٹے تاخیر ،استنبول سے کراچی کی 4پروازیں اور کراچی سے دمشق کی 2پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ جدہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کی آمد میں ایک سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی ۔کویت سٹی اور استنبول سے لاہور کی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار رہیں اور لاہور {سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360پونے 3گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔