جہانیاں کے ڈاکٹر عمران فاروق اگلے دو برس کیلئے جماعت اسلامی ضلع خانیوال کے امیر منتخب ہو گئے

جمعہ 18 اکتوبر 2024 13:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2024ء) جہانیاں کے ڈاکٹر عمران فاروق اگلے دو برس کیلئے جماعت اسلامی ضلع خانیوال کے امیر منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی رائے کو ملحوظ رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفرسے مشاورت کے بعد سیشن 2024-26کیلئے ڈاکٹر عمران فاروق کو امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال مقرر کیا ہے ۔ڈاکٹر عمران فاروق کا تعلق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں سے ہے۔