
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی شعبہ تفتیش سندھ کی جانب سے اصلاحات سے متعلق پروگرام میں شرکت
میری خواہش ہے کہ ہر لحاظ سے فٹ افسر یا جوان پروموٹ ہو۔ شعبہ تفتیش پر ہمارا خصوصی فوکس ہے،غلام نبی میمن کا خطاب
جمعہ 18 اکتوبر 2024 17:27
(جاری ہے)
اسی طرح ڈی ایس پیز و ایس آئی اوز کے لیئے بھی براہ راست فنڈنگ کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔
ان احسن اقدامات سے شعبہ تفتیش کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ شعبہ تفتیش میں بہتری سے عام لوگ بھی مسفید ہونگے اور انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔ اس اقدام سے شعبہ تفتیش،ٹریننگ برانچ اور اسپیشل برانچ کے ہم پلہ ہوگئی ہے۔ حکومت سندھ نے تمام اضلاع کے 3562تفتیشی افسران کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس آئی اوز کے کاسٹ سینٹرز بن گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب 28 کروڑ 46 لاکھ روپئے کی فنڈنگ تھانہ جات کے تفتیشی افسران کو براہ راست منتقل ہوگئی ہے۔ تمام ایس ایس پیز انویسٹی گیشن ان کاسٹ سینٹرز اکانٹس کو ڈی ایس پیز اور ایس آئی اوز کے سپرد کررہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اگر کوئی پوچھے کہ پولیس کا مستقبل کیا ہے میں کہوں گا انویسٹی گیشن، محکمہ پولیس کا کام ہی امن و امان کے حالات پر کنٹرول کرنا ہے۔ شہری ہر مشکل گھڑی حالات اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کی طرف دیکھتے ہیں ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ انویسٹیگیشن برانچ کو زیادہ سے زیادہ وسائل کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ شعبہ تفتیش محکمہ پولیس کی شناخت ہے۔ ہمارے پاس اپشن صرف ایک ہے کہ ہمیں اچھی انویسٹیگیشن اور اچھا انویسٹیگیٹر بننا ہے۔ جتنا اختیار ہمیں قانون دیتا ہے وہ سارا کا سارا اختیار انویسٹیگیشن کا ہے۔ شعبہ تفتیش میں بہتری کے حوالے سے آپکا جوش اور ولولہ دیدنی ہے۔ انویسٹی گیشن آفیسر اپنی تیاری کرتا ہے محنت کرتا ہے کیس بناتا ہے تو اس میں کے اندر کا خود اعتمادی آجاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم شعبہ تفتیش کو مالی طور پر خود مختار بنانے رہے ہیں۔ انویسٹیگیشن برانچ کی استعدادی صلاحیتوں کو تقویت دینا اشد ضروری ہے۔ ہمارا کرائم سین یونٹ بہترین کام کررہا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں جدہد تیکنیکس کا استعمال مذید بہتر ہوا ہے۔انہوںنے ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو مذید اپ گریڈ کیا جائے۔پی ایس آر ایم ایس کو کیس فیلو مینجمنٹ سے منسلک کیا جائے۔ اس اقدام کا مکمل کیس کے ریکارڈ کو محفوظ کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ دو لاکھ روپے تک کا انویسٹی گیشن بل بنانا آئی او کا اختیار ہے۔ تھانہ جات کو مالی وسائل کے استعمال کا خود مختار بنادیا ہے اور بجٹ مختص کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوز مختص کردہ بجٹ کو استعمال کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپکی ترقی اور کیریئر پلاننگ کے لیئے کام کریں۔ اس دفعہ ہم نے ٹرینیز کو اختیار دیا کہ اپنے ٹریننگ سینٹرز کا انتخاب خود کریں۔ اس مرتبہ کسی بھی محکمانہ پروموشن کے کورس پر کوئی ان فٹ افسر یا جوان نہیں جاسکے گا۔ میری خواہش ہے کہ ہر لحاظ سے فٹ افسر یا جوان پروموٹ ہو۔ شعبہ تفتیش پر ہمارا خصوصی فوکس ہے۔انہوںنے کہا کہ آپ کرائم ڈی ٹیکٹ کریں آئندہ ہونیوالا کرائم خود بخود رک جائیگا۔ کرائم ڈی ٹیکشن میں سب سے بڑا اور اہم کردار شعبہ تفتیش کا ہے۔ کریمنلز کی شناخت پریڈ شعبہ تفتیش کا اہم حصہ ہے۔ ہماری سب بڑی قوت انویسٹی گیشن ہے۔ انویسٹی گیشن سے وابستہ افسران محکمانہ کورسز میں حصہ لیں تاکہ اپنے شعبہ میں بہترین اور ماہربن سکیں۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ہی متنازع بنایا، شیرافضل مروت
-
داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، مون سون بارشوں کا جائزہ لیا
-
ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کر رہے ہیں ، سردار اویس احمد لغاری
-
وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ملاقات
-
ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
موجودہ حالات کے تناظر میں اعلی تعلیم ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے ، یوسف رضا گیلانی
-
حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
-
سیسی کا ادارہ جب سے بنا ہے آج تک اس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا ،نثار کھوڑو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
-
ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
-
ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.