سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کر دیا

سعودی کمپنی کا پاکستان میں پہلا پٹرل پمپ لاہور میں آپریشنل کر دیا گیا، آرامکو پاکستانی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید پر پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 اکتوبر 2024 20:05

سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2024ء) سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کر دیا، سعودی کمپنی کا پاکستان میں پہلا پٹرل پمپ لاہور میں آپریشنل کر دیا گیا، آرامکو پاکستانی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید پر پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی 10 سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک سعودی آرامکو نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے منگل کو گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) پیٹرولیم کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کر دیا ۔ یہ پٹرول پمپ لاہور کے گلبرگ کمرشل ایریا میں نور جہاں روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے حال ہی میں پاکستان کی مقامی آئل کمپنی "گو" کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، آرامکو نے "گو" کے 40 فیصد حصص خرید کر پاکستان کی مارکیٹ میں قدم رکھا۔

اس معاہدے کے تحت آرامکو برانڈڈ سٹیشنز پر پرو فورس برانڈڈ پریمیم ایندھن، اعلٰی معیار کے والوولائن لبریکنٹس، جدید کنوینیئنس سٹورز میں پروفیشنل ایکسپریس کیئر اور آٹوموٹو سروسز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آرامکو پاکستان میں اپنے ریٹیل نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب سعودی آرامکو کی پاکستان آمد کے بعد سعودی عرب کی ایک اور مشہور فاسٹ فوڈ کمپنی "البیک" کی بھی پاکستان میں آمد کی تیاریاں ہیں۔ مشہورسعودی فوڈ چین ”البیک “ کا پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کو تیار،اس حوالے سے سعودی کمپنی البیک اورپاکستانی گیس اینڈ آئل کمپنی "گو" کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں ہوئی جہاں سعودی وزارت سرمایہ کاری کی سرپرستی میں سعودی کمپنی البیک اور پاکستانی گیس اینڈ آئل کمپنی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستانی گیس اینڈ آئل کمپنی کے نمائندہ کے مطابق سعودی کمپنی کے ساتھ مفاہمت پر کرنے کا مقصد پاکستان میں البیک ریستوان کو قائم کرنے اور اسے چلانے میں سٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔