
موسمیاتی تغیر نے پشاور کے موسم کو بری طرح متاثر کیاہے، محکمہ موسمیات
پیر 4 نومبر 2024 16:05
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پشاور کا اوسط درجہ حرارت 17 سے بڑھ کو امسال 20 ریکارڈ کیا گیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
پشاور میں 80 کی دہائی میں خشک اور گرم موسم کی شرح ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد امسال گرمی کی شدت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔پشاور سمیت صوبہ بھر میں یہی صورتحال ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ میدانی علاقوں کرک، ڈی آئی خان، بنوں، اور لکی مروت سمیت دیگر میں اوسط درجہ حرارت تین ڈگری سے بھی زائد بڑھ گیا ہے، جو حوصلہ افزا نہیں ہے ۔ پشاور میں اکتوبر کے بعد اب نومبر اور دسمبر کا مہینہ بھی ماضی کی نسبت شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تغیر کے باعث گزشتہ برس بھی گرمی کی شدت بڑھی تھی تاہم اس نے بالائی علاقوں کو زیادہ متاثر کیا تھا چترال، دیر اور سوات میں برف باری بھی اپنے وقت سے اڑھائی ماہ تاخیر سے ہوئی تھی اور امسال بھی برف باری میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ بارشوں کے سائیکل پر بھی بری طرح اثر پڑا ہے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں امسال اگست، ستمبر اور اکتوبر میں بارشیں بھی معمول سے کم ریکارڈ کی گئی ہیں جس سے زیر زمین پانی کی سطح پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے ۔مزید موسم کی خبریں
-
13 تا 16جون ملک کے بالاء اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ ریکارڈ ساز بلند
-
عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
-
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان
-
بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
-
محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ملک بھرمیں موسم خوشگوار ہونے کی نوید؛ کل سے بارشیں ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.