سابق سینیٹر ، مشہور صنعت کار الیاس احمد بلور انتقال کر گئے،نماز جنازہ کل(اتوار دو بجے) وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی

ہفتہ 16 نومبر 2024 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور اور سابق سینیئر وزیر خیبر پختونخوا مرحوم بشیر احمد بلور کے بھائی سابق سینٹر اور مشہور صنعت کار الیاس احمد بلور انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کےنجی ہسپتال میں کئی روز سے وینٹیلیٹر پر تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب حالت مزید بگڑ نے پر خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل(اتوار دو بجے) وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی۔