
مخبر کو قتل کرنیوالے زینبیون بریگیڈ کے 3ٹارگٹ کلرز عدالت میں پیش، اہم انکشافات
ابو ہاشم نے اپنے لوگوں سے غداری کی اور زینبیون بریگیڈ اور سپاہ محمد کے دہشتگردوں کی مخبری کی اور انہیں گرفتار کرایا،ملزمان کا انکشاف
ہفتہ 23 نومبر 2024 17:34
(جاری ہے)
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے بعد تینوں ملزمان کو موقع پر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ملزمان سے تفتیشی حکام نے جب تحقیقات کی تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ذرائع کے مطابق انکشافات کے مطابق ابو ہاشم حساس اداروں کا مخبر خاص تھا جو ان کے لئے کئی عرصے سے کام کر رہا تھا۔ سید ابو ہاشم ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن بھی تھا جبکہ کالعدم سپاہ محمد اور زینبیون بریگیڈ سے بھی وابستہ تھا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں منظر علی، آصف حیدر اور منور علی زیدی شامل ہے جن کا تعلق بھی کالعدم زینبیون بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ابو ہاشم نے اپنے لوگوں سے غداری کی اور زینبیون بریگیڈ اور سپاہ محمد کے دہشتگردوں کی مخبری کی اور انہیں گرفتار کرایا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابو ہاشم کو اس حوالے سے دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں اور اس نے دھمکیوں کے حوالے سے پولیس اور حساس اداروں کو آگاہ بھی کیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو پڑوسی ملک ایران سے ابو ہاشم کو قتل کرنے کی ہدایت موصول ہوئی تھیں۔سمن آباد پولیس نے بدھ کی شب انچولی فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے سید محمد ابو ہاشم حیدر کے قتل کا مقدمہ انکے بھائی کی مدعیت میں درج کیا۔ایس ایچ او سمن آباد ہدایت حسین نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 279 /2024 بجرم دفعات 302، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 3 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزمان کو26نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ کو مارا تو نہیں ہی جس پر ملزمان نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 13 نومبر کو انچولی میں ابوہاشم کو قتل کیا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی معلومات درکار ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ٹارگٹ کلر منظر عباس نے بتایا کہ قتل کی سپاری کالعدم مذہبی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کو 50 ہزار میں دی گئی، وہ ایران میں علی امام سے ملزمان رابطے میں تھا، قتل سے پہلے کاشف سے رابطے میں تھا، کاشف نے ریکی کی وہ پہلے سے ہوٹل پر بھی موجود تھا، رقم قتل کے بعد ملنا تھی لیکن پہلے ہی پکڑے گئے، قتل کے بعد موبائل فون چھیننے کا بھی کہا گیا تھامزید قومی خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
تیل کی تلاش کے لئے پاکستانی کمپنی سائنرجی کو اور امریکی کمپنی وائٹل کے درمیان معاہدہ
-
پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.