معروف شاعرجمیل الدین عالی کی برسی منائی گئی

ہفتہ 23 نومبر 2024 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2024ء) معروف شاعر، ادیب اور دانشور جمیل الدین عالی کی نویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔جمیل الدین عالی 20 جنوری 1925 کو دہلی میں علمی وادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔تقسیم کے بعد وہ پاکستان ہجرت کر گئے۔

(جاری ہے)

جمیل الدین عالی نے کئی مشہور حب الوطنی کے گیت ترتیب دیے، جیسے جیوے جیوے پاکستان، ہم مائیں، ہم بہنیں، ہم بیٹیاں، اور میرا انعام پاکستان۔انہوں نے بے شمار کتابیں اور سفرنامے تصنیف کیے جن میں اے میرے دشتِ سخن، لا حاصل، نئی کرن اور دنیا میرے آگے شامل ہیں۔انہیں ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔وہ 23 نومبر 2015 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔