Live Updates

آج بھی خواتین کو ثابت کرنا پڑتا ہے وہ کھانا بنانا، صفائی کرنا جانتی ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

عمران خان کی زندگی کو اگر جیل میں خطرہ ہے تو تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے، یو اے ای میں گلوبل ویمن فورم میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 نومبر 2024 21:25

آج بھی خواتین کو ثابت کرنا پڑتا ہے وہ کھانا بنانا، صفائی کرنا جانتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھی خواتین کو ثابت کرنا پڑتا ہے وہ کھانا بنانا، صفائی کرنا جانتی ہیں، عمران خان کی زندگی کو اگر جیل میں خطرہ ہے تو تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔یو اے ای میں گلوبل ویمن فورم کے ایونٹ میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیآصفہ بھٹو زرداری نے آج کے دور میں خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر کی خود مختار اور پڑھی لکھی خواتین کو بھی یہ ثابت کرنا پڑتا ہے بطور عورت انہیں نہ صرف کھانا بنانا آتا ہے بلکہ وہ صفائی کرنا بھی جانتی ہیں اور گھر کو بھی سنبھال سکتی ہیں۔انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ خود کو پہنچانیں، حالات اور مسائل سے شکستہ نہ کھائیں، وہ اپنی آواز کو پہچان کر آگے بڑھیں، دنیا کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان خواتین کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ قیادت کرنا کامیابی نہیں اور نہ ہی مراعت ہے بلکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، قیادت کے ذریعے ہی مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول بنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آج بھی خواتین کو تمام شعبوں میں کام کی جگہوں پر اپنے مرد ساتھیوں کے مقابلے زیادہ مسائل برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

عمران خان بارے سوال پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ جیل میں ان کی زندگی کو خطرہ ہے تو ان کے ایسے خدشات کو سنجیدہ لینا چاہئے اور تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاک ہ پولیو کے خلاف ریاست اور حکومت پاکستان کی جنگ جاری ہے اور حکومت اس بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرے نانا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سمیت ،والدہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور والد صدر آصف علی زرداری سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات