سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی چوتھی برسی 3دسمبر کو منائی جائیگی

اتوار 1 دسمبر 2024 16:35

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2024ء) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی چوتھی برسی 3دسمبر کو منائی جائیگی وہ یکم جنوری1944 کو جعفرآباد کے علاقے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے انہوںنی1970میں اپنی سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا1972 اور 1977میں داخلہ ،فوڈ اور اطلاعات کے وزیر بنائے گئے 1977میں جنرل ضیاء الحق نے اس وقت وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کرکے ملک میںمارشل لانافذ کیا1977 میں جنرل ضیاء الحق نے میرظفراللہ جمالی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے سٹیٹ منسٹر بنادیا 1993میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 1977میں بلوچستان کے نگران وزیراعلی ٰ بنائے گئے 2002کے انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر جعفرآباد سے کامیاب ہوکر ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ رہنما میرظفراللہ جمالی ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور 2004میں اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف سے ناراضگی کی وجہ سے وزارت عظمی ٰ سے مستعفی ہونا پڑا 2004میں قومی کھیل ہاکی فیڈریشن کا صدر بنایا گیا اورآخری بار2013 کے عام انستخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر مسلم لیگ( ن) میں شامل ہوگئے وہ 3دسمبر2020کو وفات پاگئے تھے