
ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی شکل نہ دینے کے اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں.سٹیٹ بینک
کرپٹو کرنسی کے حوالے سے موقف غیر تبدیل شدہ ہے‘ تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو میں لین دین کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے.ترجمان سٹیٹ بینک
میاں محمد ندیم
منگل 3 دسمبر 2024
14:27

(جاری ہے)
کرپٹو کرنسی پر سٹیٹ بینک کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے مرکزی بینک کے ترجمان نور احمد نے تحریری جواب میں کہا کہ سٹیٹ بینک کی جاب سے ماضی میں سرکلرز جاری کرکے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کرنے سے گریز کرنے کا کہا گیا تھا ان سرکولرز میں تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں یا ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوٹس، مائیکرو فنانس بینکوں، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز، پیمنٹ سروس پرووائیڈرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کرپٹو کرنسیز کو پراسیس کرنے، استعمال کرنے، تجارت کرنے، رکھنے، ویلیو منتقل کرنے فروغ دینے اور سرمایہ کاری کرنے یا خرید و فروخت کی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے سے گریز کریں. ترجمان سٹیٹ بینک نے سرکولرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بینک ہمیشہ عوام الناس کو کرپٹو کرنسی کو قانونی تحفظ نہ ہونے کے باعث، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے ساتھ منسلک شدید خطرات اور نقصان کے متعلق خبردار کیا جاتا رہا ہے ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا کہ مرکزی بینک کرپٹو کرنسی پر اپنے سابق موقف پر قائم ہے. پاکستان میں کرپٹو کرنسی یا ڈجیٹل کرنسی کو قانونی شکل دینے کے متعلق بڑے عرصے سے خبریں گردش کررہی ہیں اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہمیشہ ان خبروں کی تردید کی ہے ستمبر 2023 میں پاکستانی میڈیا میں چلنے والی اس طرح کی خبروں کی سٹیٹ بینک نے تردید کی ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس وقت کے ترجمان عابد قمر نے ان تمام خبروں کو کو مسترد کیا . واضح رہے کہ وسطی امریکہ کا ملک ایل سلواڈور دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 2021 میں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر اپنایا ہے2021 میں ملک کے صدر نے ایل سلواڈور کی ڈالرائزڈ، ترسیلات زر پر انحصار کرنے والی معیشت کو بحال کرنے کے لیے بٹ کوائن کا بطور کرنسی سہارا لیا. عالمی اداروں کے اس کرنسی کی قیمت میں تبدیلی کے انتباہات کے باوجود انہوں نے کرپٹو کرنسی میں ٹیکس دہندگان کی کروڑوں ڈالر کی رقم کی سرمایہ کاری کر ڈالی وسطی افریقی جمہوریہ نے بھی 2022 میں بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دی سوئٹزرلینڈ، سنگاپور، اور پرتگال جیسے ممالک کرپٹو کرنسیز کے لیے ٹیکس کے حوالے سے سازگار قوانین رکھتے ہیں مالٹا کو ”بلاک چین جزیرہ“ کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے کرپٹو کمپنیز کے لیے آسان قواعد بنائے ہیںکینیڈا میں کرپٹو کے استعمال کی اجازت ہے لیکن اس کرنسی کے استعمال پر سخت قواعد و ضوابط اور ٹیکس کے قوانین بھی نافذ ہیں. انڈیا نے ڈیجیٹل کرنسی مکمل قانونی حیثیت نہیں دی لیکن کرپٹو کے لین دین پر ٹیکس عائد کیا ہے آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ میں کرپٹو کرنسی استعمال کرنے پر پابندی نہیں مگر اس کے استعمال پر مخصوص قوانین اور ٹیکس لاگو ہیں چین ‘ سعودی عرب اور افغانستان نے کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.