پاکستان کے روس چین سی17معاہدے صنعتی ترقی کیلئے اہم پیش رفت ہے ،راجہ وسیم حسن

جمعرات 5 دسمبر 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء) تاجر رہنماپیاف کے ترجمان صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے پاکستان کے روس ، چین سی17معاہدوںپر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے معاہدں میں صنعتی ترقی کیلئے تعاون ،سرمایہ کاری، درآمدات و برآمدات، معدنیات کی تجارت ،زرعی مصنوعات اورڈیجیٹل معیشت شامل ہے۔

پاکستانی اور چینی اداروںکے درمیان بھی تعاون کے 9معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیںجن کی کل مالیت263.8ملین ڈالر ہے۔پاکستان اور دونوں ممالک روس چین کے درمیان توانائی کا فروغ اور اقتصادی تعاون کا فروغ اہم ہے ان معاہدوں سے پاکستانی معیشت مضبو ط اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے جس سے حکومت کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرض لینے سے نجات مل جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ پاکستان روس کے درمیان رو س اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ سے سستی گیس کی فراہمی منصوبہ پر عملدرآمد سے رعایتی نرخوں پر روسی سستی گیس کا حصول ممکن ہوگا جس سے ملک میں کئی سالوں سے جاری گیس بحران کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ۔دونوں ملکوں کے درمیان توانائی میں تعاون مضبو ط ہوگا،تجارت بڑھانے اور اس کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی اسٹریٹیجک اور تجارتی شرائط کی بنیاد پر وسیع کرنے پر اتفاق سے دونو ں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کر راہوں پر گامزن ہوگا۔