
جب تک ملک میں سیاسی انتشار رہے گا حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے
کرسیوں اور عہدوں کو چھوڑ کر ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، عمران خان کو رہا نہ کریں لیکن ان کا جرم عوام کو بتایا جائے، 9 مئی کیسز میں فرد جرم عائد کرکے مقدمہ چلانا چاہئے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 5 دسمبر 2024
22:37

(جاری ہے)
معاشی صورتحال کا ملک کی معاشی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اس سے مہنگائی میں تھوڑی سی کمی آئے گی۔ لیکن یہ مسائل کا حل نہیں ہے۔جب تک سیاسی انتشار رہے گا معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،جس ملک میں حکومت عوام کو قتل کرے گولی چلائے، اس کے بارے دنیا کیا تاثر رکھے گی؟ ابھی کوریا میں واقعات ہوئے کیا وہاں کوئی گولی چلی؟وہاں بھی سیاستدان ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن جب ملک کی بات آئی تو کہتے یہ نظام ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔
کرسیوں اور عہدوں کو چھوڑ کر ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا ۔ 2014میں یہی جماعت ڈی چوک میں 126دن بیٹھی رہی اس وقت گولی نہیں چلی؟ عمران خان کو رہا نہ کریں ، لیکن جو جرم کیا ہے وہ عوام کو بتایا جائے، فرد جرم عائد کرکے مقدمہ چلانا چاہئے، ڈیڑھ سال بعد کیس چلایا جارہا ہے، اس کا جو فیصلہ آئے وہ غلط ہوگا، کیونکہ ڈیڑھ سال بعد شہادت کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔ میرا عمران خان یا حکومت سے تعلق نہیں، میں تو عوام کی بات کروں گا۔ حکومت کہتی ہے کہ معیشت میں اضافہ ہوا ہے، کیا ملک میں ایک نوکری دی گئی، باہر سے کتنے پیسے آئے ہیں؟ملک میں متحرک گروپ بن چکے اب سیاست ختم ہوگئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.