بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس،اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال

اتوار 8 دسمبر 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے اراکین کے درمیان اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔ورچوئل اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، سید مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، میر سرفراز بگٹی اور علی حیدر گیلانی شریک تھے۔