ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 23 دسمبر 2024 16:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2024ء) محکمہ موسمیات نے منگل کے روزسے ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے اوردھند کے باعث ذرائع آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی حساس لوگوں کیلئے غیر صحت بخش ہو سکتی ہے لہٰذاسیاح حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، لاہور، گوجرانوالہ،نارووال، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑواور گردونواح، خیبر پختونخواہ کے علاقوں پشاور، رشکئی، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رات 8 بجے سے دن 12 بجے تک دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان،کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بالائی خیبر پختونخواہ میں موسم شدید سرد رہے گا۔