) پشاور مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں متعدد سماج دشمن عناصر گرفتار کرلئے ،مسروقہ مال و منشیات برآمد

پیر 23 دسمبر 2024 21:50

<پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2024ء)امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل شیرافضل خان کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اعجاز خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم زرگر آباد کا رہائشی ہے جو کہ موٹرسائیکل کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران زرگر آباد میں ناکہ بندی پر گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چار عدد رائفل، آٹھ عدد پستول اور متعدد میگزین برآمد کرنے کیساتھ ساتھ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل شیر افضل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اعجاز خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ زرگر آباد ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر بیگ کی تلاشی لینے پر چار عدد رائفل، آٹھ عدد پستول اور متعدد میگزین برآمد کرکے ملزم اسحاق خان ولد فضل مولا سکنہ زرگر آباد کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف سمیت موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،اے ایس پی چمکنی سرکل حامد احسن وڑائچ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم اور چوکی انچارج وحید آباد اسد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم اشتہاری نے سال 2022 کو مستورات تنازعہ پر اپنے قریبی رشتہ ابرار ولد نثار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد روپوش ہوگیا تھا، گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے مسمی ابرار پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی حامد احسن وڑائچ کو اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی عاکف انجم اور انچارج وحید آباد اسد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مجرم اشتہاری عابد ولد آیاز سکنہ چوہا گجر کو گرفتار کرلیا، گرفتار اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا ارباب تاج حیدر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں موجود مسلح مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں ایک ضلع خیبر جبکہ دیگر پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں، جن کو کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے لوگوں کو دھوکہ دینے کی خاطر گاڑی پر بوگس سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عدد پستول، میگزین، بنڈل وئیر اور سینکڑوں عدد کارتوس اور گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا ارباب تاج حیدر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کوہاٹ روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس میں مسلح موجود ملزمان محمد زبیر، ظاہر، عامر سلطان، تاج محمد اور اعظم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عدد پستول، میگزین، بنڈل وئیر اور سینکڑوں عدد متعدد کارتوس اور گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، اسی طرح ملزمان نے لوگوں دھوکہ دینے کی خاطر گاڑی پر بوگس سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران پارٹس کی شکل میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم دلہ زاک روڈ کا رہائشی ہے، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران غلام بنی کلے میں ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پارٹس کی شکل میں اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بیس عدد پستول پارٹس کی شکل میں برآمد کرنے سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ریگی دوست محمد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد دیگر نفری پولیس کے ہمراہ نواحی علاقہ غلام نبی کلے ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر تلاشی لینے پر پارٹس کی شکل میں 20 عدد پستول برآمد کرکے ملزم سہیل ولد جہانزیب سکنہ دلہ زاک روڈ کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پارٹس کی شکل میں اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف سمیت موٹرسائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں بدستور جاری ہیں، ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول فضل جان نے اہم کارروائی کے دوران راہ چلتے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم چھینے میں ملوث گینگ کو بے نقاب کرکے گرفتار کر لیا، ملزمان ڈاگ حسن اور رامداس کے رہائشی ہیں جو اندرون شہر ملحقہ علاقوں میں شہریوں سے قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم چھینے کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے کے قبضے سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور خنجر بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی فرید اللہ نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو راہزنی کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان نے راہزنی کی وارادت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول فضل جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول فضل جان نے جرائم پیشہ اور مشکوک ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے سمیت حالیہ جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کیا، جبکہ اندرون شہر مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی، جس کے دوران راہزنی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جن کی شناخت شاہ زیب ولد اکرام سکنہ رامداس اور مہران ولد ظاہر شاہ سکنہ ڈاگ حسن سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد رقم سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور خنجر بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ کی ہدایات پر کامیاب حکمت عملی کے تحت فقیر آباد ڈویژن پولیس کی شہر میں سرگرم کارلفٹنگ اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گینگز کا سراغ لگا نے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ایس ڈی پی او گلبہار سجاد حسین اور ایس ڈی پی او فقیر آ باد عمر آفریدی کی نگرانی میں فقیر آباد ڈویژن پولیس نے نئی اور موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ چند دنوں کے دوران اہم کاروائیاں کی ہیں کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ گلبہار فواد خان، ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد ملنگ جان،ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ جاوید مروت اور ایس ایچ او تھانہ پھندو طارق خان نے کی شہر میں سرگرم سٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹر کار، موٹر سائیکل سنیچرزاور لفٹنگ میں ملوث خطرناک 7 گینگز کوبے نقاب کرنے کیساتھ ساتھ اندھا قتل میں ملوث ملزم بھی بے نقاب کردیا۔

کامیاب کاروائیوں کے دوران پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگز کے 26 ملزمان گرفتارکرلئے گئے پچھلے ماہ تھانہ پھندو کی حدود میں شہری دواجان ولد بسم اللہ کو کلہاڑی کے وار کر کے اندھا قتل میں ملوث ملزم عادل بھی گرفتارکیا گیا۔اندھا قتل میں ملوث ملزم عادل ولد ارسلا خان توحید آباد کے رہائشی ہے جس نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کرلیا ہیادھا خ*قتل واقعہ پیش آنے پرمقتول کے بیٹے حاجی جان آغانے پولیس کونامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی فقیر آباد ڈویژن پولیس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران7عدد گاڑیاں (موٹر کار، ٹیوٹا ہائی لیکس اور سوزوکی کیری ڈبہ)،20عدد موٹر سائیکل،30 عدد قیمتی موبائل فونز اور15لاکھ نقدی بھی برآمدکرلیا۔

اسلحہ کی نوک پر وارداتیں کرنے والے گینگز سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیاملزمان سے برآمد شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی اپنے اپنے مالکان کے حوالے کردی گئی سٹریٹ کرائمز، کارلفٹگ، قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا