حافظ سعید کے برادر نسبتی حافظ عبدالرحمان مکی کونماز جنازہ کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ ان کے بھانجے حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی،نماز جنازہ میں ملک بھر سے اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

جمعہ 27 دسمبر 2024 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2024ء)پروفیسر حافظ محمد سعید کے برادر نسبتی ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ ان کے بھانجے نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی،نماز جنازہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،چیئرمین قرآن وسنہ موومنٹ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا ناصر مدنی، زعیم الدین لکھوی، مولانا منظور احمد، چیئرمین رابطہ علما ومشائخ محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ عبدالراف، حارث ڈار، چوہدری شفیق الرحمان،محمد سرور چوہدری، فیصل ندیم،الشیخ عارف اللہ،مزمل اقبال ہاشمی، تابش قیوم سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاسی ومذہبی شخصیات، جید علما ء اکرام، طلبہ سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کیلئے ملک بھر سے ہزاروں افراد کی آمد کے پیش نظرانتظامیہ کی طرف سے نماز جنازہ کیلئے خصوصی اقدامات کئے گے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،حافظ طلحہ سعید نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ نماز جنازہ کے شرکا ء بھی آبدیدہ نظر آئے،پروفیسر عبدالرحمان مکی گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔پروفیسر عبدالرحمان مکی حافظ محمد سعید کے برادر نسبتی تھے،آپ کے والد گرامی پروفیسر حافط عبداللہ بہاولپوری قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سٹوڈنٹ رہنما رہے، حافظ عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے فارغ التحصیل تھے، انہیں عربی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا۔