
پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہوچکا ہے
پارلیمنٹرین کے وفود امریکا، برطانیہ، برسلز، فرانس اور روس جائیں گے، ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئےتیار ہیں، ہم سیزفائرپر بتا چکے کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دینے کا حق ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 17 مئی 2025
21:11

(جاری ہے)
سیزفائر کے بعد پورے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، قرارداد میں کھلے دل کے ساتھ اپوزیشن کی تجاویز کو شامل کیا، ایک ہی قرارداد پر ہمارے اور اپوزیشن کے دستخط موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان 48گھنٹوں میں تیار ہوچکا ہے، پارلیمنٹرین کا ایک وفود امریکا، دوسرا برطانیہ، برسلزاور فرانس جائے گا، جبکہ ایک وفد روس بھی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں کہ پانی ایشو سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لاؤں۔ ہم ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں، ڈیمز اور آبی ذخائر راتوں رات نہیں بنتے۔ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، ہم نے ان کے 24اپریل کے خط کا جواب دے دیا تھا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے۔بھارت نے چار میزائل فائر کئے جن میں تین امرتسر میں گرگئے، بھارت کا ایک میزائل پاکستانی حدود میں آیا جس کو کامیابی سے گرا دیا گیا۔ مزید برآں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے نوجوانوں کی ملک کیلئے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا اور متحد رہنے کی تلقین کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے، پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کی جانب سے پورے ملک کے اساتذہ کو سلام پیش کیا۔ پاکستان اور پاکستانی فوج کیلئے عوام نے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ آپ کی والہانہ محبت دیکھ کر کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اپنا کام نہیں کرتے؟آج ان لوگوں سے سوال کریں کہ فوج نے اپنا کام کیا ہے یا نہیں؟کیا آج آپ ان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے؟کیا آپ ان کا احتساب نہیں کرو گے؟ کہ تم کون ہوتے ہو اپنی فوج اور افسران کے خلاف باتیں کرتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو دہشتگردی نظر آتی ہے اس کے پیچھے بھارت ہے، اب ہم نے اکٹھا ہوکر اس آہنی دیوار( آپریشن بنیان مرصوص) کو دہشتگردی کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے۔جب فوج اور عوام اکٹھے ہوں گے تو یقین جانیئے اس ملک میں کوئی دہشتگرد نہیں بچے گا۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
-
ہمالیہ کے گلیشیئروں کا پگھلاؤ انتہائی تشویشناک، یو این چیف
-
چیئرمین بلاول بھٹو پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر یورپ کا دورہ کریں گے
-
چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ہی دیرپا امن کا ضامن، گوتیرش
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہوچکا ہے
-
امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.