رکن صوبائی اسمبلی رانا ریاض احمد خان کی ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں حافظ محمد بلال کی عیادت

پیر 30 دسمبر 2024 13:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2024ء) چیچہ وطنی سے پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ریاض احمد خاننے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں معروف تاجر رہنما حافظ محمد بلال کی عیادت کی۔پارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی انکے ہمراہ تھے۔مسلم لیگ(ن) چیچہ وطنی کے سینئر رہنما حافظ محمد بلال کو دو روز قبل دل کی تکلیف کے باعث ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رانا ریاض احمد خان نے پارٹی کے علیل رہنما کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حافظ محمدبلال کوجلدہی انجیوگرافی کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا جائیگا۔ امریکہ میں مقیم پارٹی رہنما ڈاکٹر رانا نعیم الرحمان نے بھی ایک پیغام میں حافظ محمد بلال کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے، دریں اثنا میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں سابق اپوزیشن لیڈر رانا محمد شاہد اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں حافظ محمد بلال کی عیادت کی۔