پاکستان کے نامور ادیب،شاعر،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 19 ویں برسی یکم جنوری بدھ کو منائی جائیگی

پیر 30 دسمبر 2024 18:05

Kجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2024ء)پاکستان کے نامور ادیب،شاعر،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 19 ویں برسی یکم جنوری بدھ کو منائی جائیگی وہ15مارچ1930 کو ضلع شیخو پورہ میں پید اہوئے 1972میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور1974 میں وزیراعلی ٰ پنجاب اور 1993میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے انہوں نے کئی کتابیں تحریر کیںجن میں ’’پنجاب کا مقدمہ،اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی شامل ہیں ۔

حنیف رامے یکم جنوری 2006کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ /جہانیاں(آن لائن) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی ساتویں برسی 10جنوری کو منائی جائے گی، جنوری2018ء میںقصور سے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا دس جنوری کو ننھی زینب کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی زینب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ننھی زینب کی معصوم شکل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

قصور میں پر تشدد مظاہرے بھی کئے گئے۔بعدازاں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیا۔اور پولیس کو جلد از جلد قاتل کی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔21جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث عمران علی کو گرفتار کر لیا۔12فروری کو کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کی اور مجرم عمران علی کو17اکتوبر2018ء کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اسے ملکی تاریخ کا تیز ترین ٹرائل قرار دیا گیا۔