صدرخواجہ محبوب الرحمٰن اور چیئرمین ملک سہیل طلعت جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم 'اڑان پاکستان پروگرام' کا خیرمقدم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جنوری 2025 13:07

صدرخواجہ  محبوب الرحمٰن اور چیئرمین ملک سہیل طلعت جنوبی پنجاب پاکستان ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2025ء) صدرخواجہ  محبوب الرحمٰن اور چیئرمین ملک سہیل طلعت جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم نے  وزیراعظم 'اڑان پاکستان پروگرام' کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پانچ سالہ قومی معاشی پلان کے تحت ملکی برآمدات 1000 ارب ارب ڈالر ،آئی ٹی گریجویٹ میں اضافہ، 2028 تک جی ڈی پی کی شرح چھ فیصد، ایس ایف آئی سی کے تحت دوست ممالک کی 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے نمایاں اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے تیار کردہ روڈ میپ  کے مطابق ٹیکس (ایف بی آر) ،انرجی ریفارم، پرائیویٹائشن،حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی سے انہیں حاصل کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں حکومت کی قائم کردہ زرعی کمیٹی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت  8 ارکان پر مشتمل ہے، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی کمیٹی، وزیر اقتصادی امور، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، صنعت و پیداوار، وزیر تجارت پر مشتمل کو سراہتے ہوئے کہا  اعلی سطحی کمیٹی کا قیام زراعت اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ھماری تمام تر معیشت کا دارومدار زداعت پر ہے۔ اعلی سطح پر ہنگامی فیصلے اور عملدرآمد سے اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ایف بی آر اصلاحات میں سالانہ گوشوارے کو سادہ بنانے سے ٹیکس گزاروں کے لیے دوست ماحول بنانا اشد ضروری ہے۔موجودہ واصع کردہ گوشوارہ ٹیکس گزاروں کے لیے خوف کی علامت ہے جو تاجروں کو ٹیکس نظام میں داخل ہونے سے دور کرتا ہے۔2024 معیشت کے لیے جزوی طور پر بہتر رہا۔پابچ سالہ 'اڑان پاکستان پروگرام' سے  معاشی ترقی کر کے خود مختار پاکستان کے لیے بنیاد فراہم ہو گی۔