حضرو ، دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے ،رہنما مسلم لیگ

ہفتہ 4 جنوری 2025 22:53

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2025ء) ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ سال 25 پاکستان کے لیے استحکام خوشحالی کا سال ہو گا، دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں سال 25 میں پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی ۔

(جاری ہے)

شیخ افتاب احمد نے کہا این اے 49 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز ہوا ۔ اٹک میں بھی سابق دور میں سوئی گیس بجلی کے منصوبے مکمل کروائے تھے اور کارپوریٹ سٹرکوں کے جال بچھائے گئے ۔ شیخ افتاب احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کی بڑی قربانیاں ہیں موجود حکومت بھی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اداروں کے ساتھ ہے۔\378