
پی ٹی آئی کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں ، رانا ثناءاللہ
حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، سٹیبلشمنٹ کی طرف سے بانی پی ٹی ٹی آئی کو کی گئی پیشکش کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، رہنماء ن لیگ کا بیان
فیصل علوی
جمعرات 9 جنوری 2025
10:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔
حکومت نے ابھی تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ بھجوانے کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاتھا کہ بنی گالہ ہاﺅس اریسٹ کی آفر آئی تھی آفروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے تھے۔بانی پی ٹی آئی دو سال سے کہہ رہے تھے کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں،کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیںتھے۔ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میںہے ہم نے بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو کرچکے ہوتے،پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیاتھا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیرافضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہاوس اریسٹ کرنے کی آفرسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف سے محسن نقوی نے کی تھی اور اس کے بعد پھر 26 نومبر کا سانحہ ہوا توحالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہوگئے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہاوس اریسٹ کی آفر رد کی گئی تھی اور پھر ہاو¿س اریسٹ آفر سے انکار پرتین ہفتے یا 20 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش ہوئی تھی۔شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں سٹیبلشمنٹ وقتاً فوقتاً ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ رابطہ کرتی رہی تھی۔ 26 نومبرکے سانحہ کے بعد اب کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے تھے۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں محسن نقوی کوشامل کیا جاتا تو شاید یہ ملاقات ہوچکی ہوتی۔ وہ مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.