
شدید دھند کے باعث ملکی و غیرملکی فلائٹ آپریشن شدید متاثر
لاہور ایئرپورٹ پر 45سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں،مسافروں کو مشکلات
جمعہ 10 جنوری 2025 17:50
(جاری ہے)
مسقط سے لاہور کی پرواز او وی 521ایک گھنٹے تک فضا میں چکر لگانے کے بعد 3:45پر لینڈ ہوئی۔
شارجہ لاہور کی پرواز ایف زی 503اور دبئی و جدہ سے آنے والی پروازوں کو بھی تاخیر کا سامنا رہا۔ دبئی اور جدہ سے لاہور آمد کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ لاہور، دبئی، جدہ، ابوظہبی استنبول، دوحہ، کراچی روانگی کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور سے دمام، دبئی، کویت سٹی کی پروازیں بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں ۔ سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہوئی ۔اس کے علاوہ اسلام آباد سے کراچی کی دو پروازیں پی اے 200اور پی اے 201منسوخ کر دی گئیں۔ لاہور سے ابوظہبی کی پرواز ای وائے 285اور لاہور جدہ کی پرواز ایس وی 739بھی تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر 45سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 20گھنٹے تک کی تاخیر بھی شامل تھی۔ سیالکوٹ، فیصل آباد، اور ملتان کے ایئرپورٹس پر بھی شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل رہا ۔حکام نے موسم میں بہتری آنے پر اسلام آباد میں اتاری گئی پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا ۔ تاہم کراچی اور پشاور ایئرپورٹس پر جزوی آپریشن جاری رہا۔ صورتحال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
پاک چین اداروں کے درمیان میڈیکل تعاون کے تین سالہ معاہدے پر دستخط
-
ملک میں ڈیجیٹل بینکاری خدمات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ، ٹرانزیکشنز کا حجم اور مالیت بھی بڑھ گئی
-
دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی، تعداد 12 تک جا پہنچی
-
پاکستانی لڑکے کی محبت میں تیونس سے آئی نوجوان خاتون کی وطن واپسی کیلئے سفارتخانہ متحرک ہوگیا
-
ملک بھر میں مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ جاری
-
وزیراعظم کا بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
-
قصور میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مرکزی ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.