کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈی جی ہیلتھ اور ڈاکٹرزکے درمیان ہاتھاپائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

اتوار 12 جنوری 2025 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2025ء) کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈی جی ہیلتھ اور ڈاکٹرزکے درمیان ہاتھاپائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹرامین اللہ مندوخیل اور ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر بہار شاہ کے درمیان گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والی ہاتھا پائی کی ویڈیوشوشل میڈیا پروائرل ہوگئی فوری طور پر ڈی جی ہیلتھ اورڈاکٹرز کے درمیان ہونے والی ہاتھ پائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سول ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ینگ ڈاکٹرز کے رہنماوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مختلف ڈاکٹرز کو گرفتارکرلیا تھا۔