تاریخی کوہالہ پل پر’کشمیر بنے گا پاکستان‘کنونشن کا انعقاد

کشمیر کا پاکستان سے دائمی رشتہ ہے،جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے، مقررین کا خطاب

پیر 13 جنوری 2025 21:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تاریخی کوہالہ پل پر کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔آزاد کشمیر کے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر پاکستانی پرچم لہرا ئے اور کشمیر بنے گا پاکستان کی نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

کنونشن کا اہتمام کوہالہ انٹری پوائنٹ پر کشمیری مسلمانوں کی نمائندہ تاریخ ساز قرارداد الحاق پاکستان کی محرک آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کیا تھا جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی شرکت کی۔

کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ آزاد کشمیر پہلے ہی پاکستان ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، 147میں آزاد کشمیر کے عوام نے جہاد کے ذریعے یہ خطئہ آزاد کرواکر پاکستان سے اپنی عملا نسبت قائم کی۔مقررین نے کہا کہ کوہالہ کشمیر اور پاکستان سے تاریخی تعلق کی علامت ہے،جسے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کا پاکستان سے دائمی رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔