برطانوی قونصل خانے میں نسرین جلیل کو خوبصورت ساڑھی پہننے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 20 جنوری 2025 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2025ء)برٹش قونصلیٹ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنما نسرین جلیل کو خوبصورت ساڑھی پہننے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تارا دائود کی جانب سے برٹش قونصلیٹ کراچی میں سجائی گئی پروقار تقریب میں مِس پاکستان اداکارہ اریج چوہدری، اداکارہ ثروت گیلانی، کیٹ واک کی فریحہ الطاف، ایاز خان، امین گل جی، سابق وفاقی وزیر جاوید جبار اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد توجہ کا مرکز بنے۔ نسرین جلیل نے اس موقع پر وضاحت کی کہ میں بھارتی نہیں پاکستانی ساڑھی پہنتی ہوں۔ منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے بہترین لباس پہننے کے حوالے سے میرا انتخاب کیا۔