
ماحولیاتی اقدام کے لیے اساتذہ کو بااختیار بنانا: پالیسی سے عملی اقدامات تک کا سفر
پیر 20 جنوری 2025 23:26
(جاری ہے)
ڈاکٹر فوزیہ پروین، اسسٹنٹ پروفیسر AKU-IED اور فیلوشپ کی پرنسپل انویسٹی گیٹر، نے کہا کہ"یہ فیلوشپ خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے ذریعے اجتماعی عمل کو ممکن بنانے کا ایک ذریعہ بنی۔
نچلی سطح کی کوششوں کو حکومتی پالیسی سے جوڑ کر ہم پائیدار اور طویل مدتی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔"تقریب کے دوران فیلوشپ کے شرکا کی دو کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی جن میں سے ایک فکشن ناول جبکہ دوسری مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے اس کے علاوہ چترال کے طلبہ کا ایک خصوصی تحریری کام بھی پیش کیا گیا۔پالیسی مکالمے میں پالیسی سازوں، ماحولیاتی ماہرین اور فیلوشپ کے شرکا نے شرکت کی، جس میں ماحولیاتی تعلیم کو صوبائی اور قومی تعلیمی نظام میں ضم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت تعلیم، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور خیبر پختونخوا حکومت کے سینئر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔لیٹر آف نوٹیفکیشن پر دستخط کرتے ہوئیمسعود احمد ، سیکریٹری، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے ان اساتذہ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے جو ماحولیات کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا خیرمقدم کریں گے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی روزانہ کی بنیاد پر ہمارے معاشرے کو متاثر کر رہی ہے۔"تقریب میں فیلوشپ کے نتائج اور مقامی سطح کی اقدامات پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، ماحولیاتی تعلیم کو قومی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایک پالیسی ڈائیلاگ ہوا اور 50 مقامی منصوبوں کی نمائش کی گئی، جن میں شجرکاری اور فضلہ مینجمنٹ مہمات شامل تھیں۔پینل ڈسکشن میں معزز پینلسٹس اور سینئر ماہرین تعلیم نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اے ایچ نیر،معروف پاکستانی فزکس کے ماہر اور اسکالر، سارہ محمود ، مینیجر ماحولیات اور سماجی تحفظ، ڈبلیو ڈبلیو ایف،ڈاکٹر قیصر عمران ، مینیجر ریسرچ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈاکٹر فرید پنجوانی ، پروفیسر اور ڈین، آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ اور ڈاکٹر ریاض حسین ، اسسٹنٹ پروفیسر اور سربراہ، پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر چترال، آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ شامل تھے۔فیلوشپ کے سرفہرست 20 منصوبوں کو مزید وسعت دینے اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے مراعات دی گئیں۔ شرکا نے نصاب میں ماحولیاتی تعلیم کو شامل کرنے، اساتذہ کی تربیت، اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔کلائمٹ ایکشن فیلوشپ 2024 آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ اور امریکی مشن پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ پروگرام تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دے کر پالیسی اور عملی اقدامات کے درمیان خلا کو کم کر کے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں تعلیم کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کے 300ملین ڈالر کے جہاز کو 30ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، خواجہ آصف
-
بھارتی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم” ایس 400“ کی تباہی پاک بھارت لڑائی کا سب سے بڑا واقعہ قرار
-
شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں
-
کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیا قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
-
پشاور، سرکاری ملازمین کا کم ازکم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز‘ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
سیہون، 20سالہ معذور لڑکی سے 2 افراد کی جنسی زیادتی
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.