بنگلہ دیش سے برادرانہ تعلقات ، جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بچوعبد القادر دیوان

جمعہ 24 جنوری 2025 23:23

بنگلہ دیش سے برادرانہ تعلقات ، جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بچوعبد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء) پاک مسلم الائنس (دیوان) کا ضلع شرقی سہراب گوٹھ تھانہ کے حدود لاسی گوٹھ میں پاور شو، تحفظ حقوق بانیان پاکستان کا نفرنس کے عنوان سے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاک مسلم الائنس (دیوان) کے چیئرمین بطور مہمان خصوصی بچوعبدالقادر دیوان اور نوجوالوں کی دلوں کی دھڑکن مرکزی صدر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ کامران سعید عثمانی شریک ہوئے۔

جلسے کے شرکاء سے چیئرمین پاک مسلم الائنس (دیوان) بچوعبدالقادر دیوان کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیش سے برادرانہ تعلقات کے سب سے بڑے داعی ہیں اسکے باوجودہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان میں موجود بنگلہ زبان بولنے والے شہریوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائے، یکم جنوری 2025 کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا حسین مستوئی کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں بنگالیوں کا ڈیٹا اکٹھاکرنے کا کہا گیا جس پر ایس ایس پی ایس انٹیلیجنس قمر رضا جسکانی نے کراچی ریجن کے تمام بنگالی آبادیوں سے ملحقہ تھانوں کو بنگالی آبادیوں میں بھیج کر ڈیٹا جمع کرنے کا کا سلسلہ شروع کیا گیا جس پر پاک مسلم الائنس (دیوان) سراپا احتجاج ہوئی اور وفد کی صورت میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا حسین مستوئی اور ایس ایس پی انٹیلیجنس قمر رضا جسکانی سے فلفور ملاقات کی اور انکی جانب سے جاری کردہ مراسلہ سے لفظ بنگالی کو حذف اور بنگالیوں کو بے جا حراساں کرنے کے معاملے پر توجہ مرکوز کروائی اور ان تمام معاملات کا سد باب کروایا۔

(جاری ہے)

ہم بالکل اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا ہونا چاہئے ۔لیکن اس کی آڑ میں علاقائی پولیس کی جانب رشوت طلبی پر تمام ڈی آئی جیز جس میں ڈی آئی جی ساوتھ زون اسد رضا، ڈی آئی جی ویسٹ زون محمد عرفان بلوچ، ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی سے ملاقات کی اور آپریشنل پولیس کی جانب سے ہونے والے معاملات سے آگاہ کیا، جس پر انہوں مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں کا کہنا تھاکہ کامران سعید عثمانی کا کہنا تھا کہ پاک بنگلہ دوستی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہمیں ماضی کے دل خراش واقعات سے سبق سیکھنا ہوگا اسلامی دنیا نفرت کا متحمل نہیں ہے پاکستان میں موجود بنگالی محب وطن پاکستانی ہیں بنگلہ دیش کی موجود حکومت اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کی ملاقات اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دو ممالک کے درمیان اچھے اور کاروباری تعلقات بہترہیں۔

مرکزی صدر علاؤالدین لطیف کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے پاکستان میں موجود بنگلہ زبان بولنے والوں کو بے جا حراساں کرنا اور شناختی کارڈز کو پروسس کے بجائے UV مارک کرنے یا پھر مختلف حیلے بہانوں سے کام کرنے اور نادرا کی پالیسی سے ہٹ کر کراچی میں نادرا کے عملے کی جانب سے تعصبانہ رویہ نے بنگلہ زبان بولنے والوں شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔

جلسے میں مرکزی جنرل سیکر یٹری پاک مسلم الائنس (دیوان) مولانا شبیر احمد پولانی، مرکزی چیف آرگنائزر مفتی مفتی الدین احمد منصوری، مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد حسین شیخ۔ مرکزی نائب صدر علامہ عارف کمال نعیمی اور شاہ عالم، محمد امین خان، مرکزی یوتھ ونگ کے صدر محمد کمال، حافظ جمال حسین الیاس، مہدی الزماں قاضی ،ضلع شرقی یوتھ ونگ کے صدر محمد شعیب ،چیف میڈیا کو آرڈینیٹر عبید شاہ اور تمام ڈسٹرکٹ کے صدور ،جنرل سیکریٹریز و دیگر ذمہ داران سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔