Live Updates

اپنی چھت اپنا گھر سکیم، 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری

ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے؛ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 جنوری 2025 11:55

اپنی چھت اپنا گھر سکیم، 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اس مقصد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہوگا، چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب کو مواقع سے بھرپور سرزمین قرار دیا، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40 سالہ ترقی کو تباہ وبرباد کردیا، شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کی ہے، عوامی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کیلئے کبھی چھٹی نہیں کی، میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ میرافرض ہے، جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی، باقی باتیں کرتے رہیں، 5 سال میں کوئی اتنی سکیمیں نہیں لاسکتا جو اہم ابھی تک لاچکے ہیں، اس کے علاوہ مہنگائی بھی کم ہورہی ہے، پہلے قیمتوں کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچےجارہا ہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیا کے نرخ اب بھی کم ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات