بزدار دور کی مزید کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان میں کروڑوں کے اخراجات کہاں خرچ ہوئے سرکاری ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیاگیا

اتوار 26 جنوری 2025 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2025ء)پنجاب اسمبلی میں جمع مختلف مالی سالوںکی آڈٹ رپورٹس میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور کی مزید کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیںجس کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان میں کروڑوں روپے کے اخراجات کہاں خرچ ہوئے اس کا سرکاری ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال2019-20میں میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان میں8 کروڑ 10 لاکھ روپے ،مالی سال2020-21میں 9 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیا گیا ۔

مالی سال 2018-019میں بھی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ڈی جی خان کی مونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بار بار تنبیہ کے باوجود مونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیاگیا جس پر ریکارڈ فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے ۔