راولپنڈی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،15 ملزمان گرفتار

پیر 27 جنوری 2025 20:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں, شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 15 ملزمان گرفتار کر کے 6 کلوسے زائد چرس، 40 لیٹر شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ کینٹ پولیس نے فضل اللہ سے 2 کلو 400 گرام چرس، تھانہ نصیرآباد پولیس نے آصف سے 1 کلو 220 گرام چرس، طفیل سے 560 گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے عاطف سے 750 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے آصف سے 600 گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے مراد علی سے 520 گرام چرس، تھانہ صدرواہ پولیس نے ولی رضا سے 20لیٹر شراب، حسنین سے 10لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ہارون ناصر سے 10لیٹر شراب، تھانہ نصیرآباد پولیس نے بلال سے 1 پستول 30 بور، تھانہ ریس کورس پولیس نے وسیم اکرم سے 1 پستول 30 بور، حمید اللہ سے 1 پستول 30 بور، تھانہ صدر واہ پولیس نے عمران سے 1 پستول 30بور، تھانہ گوجر خان پولیس نے مدثر ابرار سے 1 رائفل 12 بور، تھانہ کینٹ پولیس نے کامران سے خنجر برآمد کر لیا۔