eجمشید بخاری کا انتقال طارق حسن و صادق شیخ کی تعزیت

پیر 27 جنوری 2025 22:15

! کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے سینئر صحافی جمشید گل بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید بخاری کہنہ مشق اور بے لوث صحافی تھے کسی لالچ کے بغیر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کیں۔

(جاری ہے)

مرحوم جمشید بخاری نے حق و سچ کے لئے ہویشہ آواز بلند کی۔ جمشید بخاری مرحوم نے روزنامہ جنگ کراچی میں مخلص و بیباک انداز میں آخری وقت تک خدمات سر انجام دیں۔ان رہنماوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی بے حساب مغفرت۔ اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے اجر عظیم عطا فرمائے۔#