
چیئرمین محمد جاوید حنیف خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ، سی ایس آر الاٹمنٹ میں اضافے اور اہم برآمدی مسائل پر کارروائی کا مطالبہ
بدھ 29 جنوری 2025 21:40
(جاری ہے)
کمیٹی کوشوگر ملز کی ڈیفالٹ پر خدشات کے جواب میں بتایا گیا کہ نادہندگان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے توجہ دلائو نوٹس نمبر 20 کے ذریعے ایک اہم مسئلہ اٹھایا تھا جو چاول کی برآمدات میں خلل تھا، خاص طور پر یورپی یونین کی طرف سے عائد کی جانے والی شرائط شامل ہیں۔
کمیٹی نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کوالٹی کے ان مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے میں ناکام رہا ہے، حکومت نے بہتر نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے ایک نئی ریگولیٹری اتھارٹی کی تجویز پیش کی ہے۔ کمیٹی نے نشاندہی کی کہ پنجاب اور سندھ مجموعی طور پر 50 لاکھ ٹن چاول کی برآمدات کرتے ہیں اور ان برآمدات پر رکاوٹوں کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم وزارت تجارت کے سیکرٹری نے واضح کیا کہ یورپی یونین کی جانب سے کوئی باضابطہ انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے اس معاملے کے بارے میں کسی بھی غلط فہمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فوڈسکیورٹی کے لئے قومی فریم ورک کی کمی کی وجہ سے ایک نئی بااختیار اتھارٹی کی تجویز پیش کی گئی ہے جو بہتر سکیورٹی اور مہارت کے ساتھ اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بہتر طور پر لیس ہوگی۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی محمد مبین عارف، اسامہ احمد میلہ، محمد علی سرفراز، شائستہ خان، رانا عاطف، محمد احمد چٹھہ، گل اصغر خان، محمد عاطف، کرن حیدر اور خورشید احمد جونیجو نے ذاتی حیثیت میں شرکت کی جبکہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، اسد عالم نیازی اور شرمیلا صاحبہ فاروقی ہشام نے اجلاس میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت اور وزارت تجارت، این آئی سی ایل، پاک رے، ایس ایل آئی سی اور ٹی ڈی اے پی کے دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.