خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری (آج )اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی

اتوار 2 فروری 2025 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوشہید ، صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری آج (پیر)3فروری کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آصفہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

بھٹو لیگسی فائونڈیشن کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ہوہوں گے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما،تنظیمی عہدیدار،ٹکٹ ہولڈرز ،الائیڈ ونگز و کارکنان شرکت کریں گے۔