جیکب آباد،سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی نماز جنازہ ادا

منگل 4 فروری 2025 19:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2025ء)جیکب آباد میں سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،علاقے کے عمائدین شہریوں اور مختلف شخصیات کی شرکت،تعزیت کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکی عید گار میں سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ رضیہ بیگم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ضلع کے عمائدین ،شہریوں مختلف مکتب فکر کی شخصیات اور سومر ہ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان کی میں کی گئی محمد میاں سومروسے والدہ کی وفات پر المحمد ہائوس پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،مرحومہ سندھ کے پہلے وزیر اعظم شہید اللہ بخش سومر وکی بیٹی اور سابق ڈپٹی اسپیکر مشرقی پاکستان احمد میاں سومر وکی زوجہ تھی۔