یو ای ٹی میںوائس چانسلرڈاکٹرشاہد منیر کی قیادت میں یکجہتی ِ کشمیر ریلی کا انعقاد

بدھ 5 فروری 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)کشمیر ڈے کے موقع پریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی ۔ریلی وائس چانسلر آفس سے شروع ہوئی اور یو ای ٹی آڈیٹوریم کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی ۔جہاں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میںآزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کا حساب دینا ہوگا۔آزادی کی جدوجہد میں کشمیری تنہا نہیں ہیں۔بھارت نے کشمیر کے متعلق یو این او کی قرار دادوں پر عمل نہ کر کے فاشسٹ ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔ کشمیر حاصل کئے بغیر پاکستان کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی مظالم کی پر زورمذمت کی اورکہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے معاشی طور پر مستحکم پاکستان ناگزیر ہے۔

ریلی میںیو ای ٹی میں زیر تعلیم مقبوضہ کشمیر کے طلباء نے کشمیری لباس زیب تن کر رکھا تھا اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرکشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی میں کشمیری طلباء نے ترانہ پیش کیا۔ ریلی میں ڈینز، اساتذہ ، مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔