
سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،12خوارج ہلاک فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید
فورسز نے خوارج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا، آئی ایس پی آر
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
11:00

(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم (ہنگو کے رہائشی) نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ئی ایس پی ر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے حتمی آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں حوصلے بلند کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہ کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔دہشتگردوں نے حملہ بہادر خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا، 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں عدنان اور نقیب شامل تھے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاتھا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل تھے۔حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھاجبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا تھا۔ڈی پی او کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
-
اب ہمیں معاشی سفرکا آغاز کرنا ہے، کوئی بڑی طاقت بھی پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی
-
مختلف جنسی رحجان رکھنے والوں کے حقوق پر قدغنیں تشویشناک
-
عید الاضحٰی پر معمول سے کم تعطیلات ہونے کا امکان
-
9، 10مئی کی درمیانی رات سپہ سالار کا فون آیا، ان کی آواز میں انتہائی اعتماد اور وطن کی تڑپ تھی
-
بھارت نے پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز کمپنی پر پابندی لگا دی ہے
-
گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 74 مزید فلسطینی ہلاک، سول ڈیفنس
-
بھارت کیخلاف شاندار فتح پر پاکستانی قوم متحد ہے لیکن سیاسی بحران پِھر سے ہرے بھرے ہورہے ہیں
-
وقت آ گیا ہےکہ پنجاب کے عوام کو بلٹ ٹرین جیسی عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں
-
20 سالہ طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کیلئے عبرت ناک سزا
-
عمران خان کی مقبولت کا گراف گرا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.