
مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، سلمان اکرم راجا
ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں، ہر حملہ جو عدلیہ پر ہوگا اس کی مخالفت کریں گے جو جہاں تک ساتھ دے سکتا ہے وہ دے، رہنماء پی ٹی آئی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
12:00

(جاری ہے)
عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔رہنماءپی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے۔ یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے۔صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے۔ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا تھاکہ 8 فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن راتوں رات ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام میں مقبول تھے کیونکہ عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ ترک کرے، وولکر ترک
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کی مستحکم ترقی کا اعلامیہ منظور
-
گوشت اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی دو سال کی بلند سطح پر
-
غزہ پر قبضہ کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
-
ناگاساکی برسی: دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو آبادکاری میں عالمی توجہ کی ضرورت
-
ن لیگ کی ٹکٹ اب ’’ ہاٹ کیک ‘‘ بن چکی ہے، ہر نشست پر الیکشن کیلئے15، 15 امیدوار آگئے ہیں
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، فائدے میں کون؟
-
جرمنی میں شرح پیدائش مسلسل کم کیوں ہو رہی ہے؟
-
فش فیڈ کے لیے مکھیوں کی بریڈنگ، کیوبا میں ترقی کرتا کاروبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.