
چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی سب سے آگے
جمعہ 7 فروری 2025 17:56

(جاری ہے)
پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016ء میں منعقد ہوا تھا اور جب پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فاتح بن کر وطن لوٹا تو ایک عام تاثر یہی تھا کہ پاکستان سپر لیگ سے پاکستان کرکٹ کو نئے ستارے ملے،جنہوں نے وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کو ایک بڑا عالمی اعزاز دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا حالانکہ یہ بات بھی یاد رکھنے کی تھی کہ پاکستان سپر لیگ 20 اوورز اور چیمپئنز ٹرافی 50 اوورز کا آئی سی سی ایونٹ ہے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے پاکستانی اسکواڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان ہی ایسے کھلاڑی تھے جو پاکستان سپر لیگ کی پرفارمنس پر قومی اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پاکستانی اسکواڈ پر نگاہ ڈالی جائے تو 15 رکنی ٹیم میں سب سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کا تعلق ملتان سلطانز کیساتھ ہے، ان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بیٹر کپتان محمد رضوان ،عثمان خان، کامران غلام، طیب طاہر اور فاسٹ بولر محمد حسنین شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے تین کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان جن کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔کوئٹہ گلیڈی اٹرز کے بھی 3 ہی کھلاڑی قومی ٹیم میں منتخب ہوئے جن میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، سعود شکیل اور مسڑی اسپنر ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ 2025ء کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 کھلاڑی آغا سلمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ جبکہ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ اور پشاور زلمی کے بابر اعظم ایک ایک کھلاڑی ہیں جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی اب قومی ٹیم پر بوجھ بننے لگے
-
پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ
-
بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں فورتھ امپائر کا کردار بڑھا دیا
-
دھونی اپنے ناقدین کو بدستور حیران کرسکتے ہیں، سنیل گاوسکر
-
ڈیوڈ وارنر گھنٹوں انتظار کرانے پر بھارتی ایئرلائن پر بھڑک اٹھے
-
جوفرا آرچرنے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا سپیل کرا دیا
-
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئین کراچی اورلاہورایونٹ سے باہر ہوگئیں، ایبٹ آباد اور ملتان سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
بنگلہ دیش کےکرکٹر تمیم اقبال میچ کو کے دوران دل کا دورہ ،ہسپتال داخل
-
شاہد آفریدی کا شاہین اور شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ
-
"جوش ختم ہوگیا لیکن عزم برقرار ہے "، شہروز کاشف ایوارڈ نہ ملنے پر افسردہ
-
نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا ایک اور منفی ریکارڈ بن گیا
-
پی ایس ایل 10، کون سے کھلاڑی جزوی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.