پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پروگرامنگ مقابلوں میں پانچ پوزیشنیںحاصل کر لی

جمعہ 7 فروری 2025 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیشنل کالجیٹ پروگرامنگ مقابلہ(آئی سی پی سی)میںحصہ لیا اورٹاپ بارہ میںسے پانچ پوزیشنیںاپنے نام کر لیں۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیموں نے آئی سی پی سی 2024ء پاکستان ریجن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں آئی بی اے کراچی، حبیب یونیورسٹی کراچی، نسٹ اسلام آباد، جی آئی کے آئی،ایجوکیشن یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی،این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی،این یو فاسٹ(کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور)، یونیورسٹی آف گجرات، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباداورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہورسمیت دیگر ٹیموںنے حصہ لیا۔پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرور نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی ہمارے طلباء کی محنت، لگن اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکبادپیش کی۔